ملک کے 11 حلقوں میں انتخابی دنگل کل 16اکتوبر کو سجے گا


Samaa - Latest News

قومی اور صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں میں انتخابی دنگل اتوار 16 اکتوبر کو سجے گا، جس کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے 8 اور صوبائی اسمبلیوں کے 3 حلقوں میں معرکہ ہوگا۔ خیبرپختونخوا میں 3 کراچی میں 2 قومی اسمبلی کے نشستوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں جبکہ پنجاب میں 3 قومی اور 3 صوبائی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اداروں کے متعلقہ انچارج کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دیے۔

الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی داروں کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ہدایات وزارت داخلہ کی فراہم کردہ رپورٹس کی روشنی میں جاری کی گئی ہیں۔

پولنگ کے دن سیکیورٹی کے تین حصار رکھے گئے ہیں پولیس پہلے، رینجرز، ایف سی دوسرے اور فوج تیسرے سکیورٹی حصارکیلئے موجود رہے گی۔ پاک فوج ، رینجرز اور ایف سی کے ڈیوٹی انچارجز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

ووٹرز کو ہر صورت پُرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے باہر بے ضابطگیوں کی اطلاع پریذائڈنگ افسر کو دینا سیکیورٹی عملے کی ذمہ داری ہوگی۔ پریذائڈنگ افسر کے کارروائی نہ کرنے پر متعلقہ سیکیورٹی انچارج مجسٹریٹ کا اختیار استعمال کر سکے گا۔

October 15, 2022 at 12:02AM Posted By Sama News : https://ift.tt/fsAYKFQ

Comments