برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بابر اور رضوان کی جوڑی سے ڈر


Samaa - Latest News

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل کیلئے ڈپٹی برطانوی ہائی کمشنر بھی پُرجوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بابر اور رضوان کی جوڑی سے بہت ڈر لگتا ہے، پاکستان ٹیم ناممکن کو ممکن بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

نمائندہ سماء حذیفہ خان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کراچی میں برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر سیرا مونی بھی ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل سے متعلق پرجوش نظر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کی بیٹنگ بہت مضبوط ہے، انگلینڈ میں بٹلر پاکستان میں رضوان اور بابر پسندیدہ کھلاڑی ہیں، بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی سے ڈر لگتا ہے۔

ڈپٹی ہائی کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں، ورلڈ کپ فائنل میں جیت کرکٹ کی ہوگی، انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے شاہین اور شاداب سے بچنا ہوگا۔

November 12, 2022 at 11:26PM Posted By Sama News : https://ift.tt/S1siwxy

Comments