بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے لائن لاسز کا مجموعی خسارہ منظرعام پرآگیا


Samaa - Latest News

تحریک انصاف کے دور حکومت میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لائن لاسز کا مجموعی خسارہ منظرعام پر آگیا۔

دستاویزات کے مطابق سال 2021 اور 2022 کے مالی سالوں میں 520 ارب روپے کا مجموعی خسارہ ہوا۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں لائن لاسز کی مد میں پیسکو۔ میپکو اور لیسکو کے لائن لاسز کا خسارہ سب سے زیادہ رہا۔

پیسکو153ارب،میپکو75 ارب، لیسکو لائن لاسز کا خسارہ72ارب، سیبکو 73ارب، ہیسکو 45 ارب، فیسکولائن لاسز خسارہ 35ارب روپے رہا۔ گیپکو کا خسارہ24ارب،اسلام آباد کاخسارہ22 ارب روپے رہا۔

ذرائع کے مطابق خسارے کی وجہ تقسیم کار کمپنیوں میں بورڈ آف ڈائریکٹرزکانان ٹیکنیکل ہوناہے، نان ٹیکنکل لوگوں کو لگانا پی ای سی اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

February 10, 2023 at 12:03AM Posted By Sama News : https://ift.tt/Qb35Wj9

Comments