![](https://ifttt.com/images/no_image_card.png)
Samaa - Latest News
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے ۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیے گئے اجلاس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت معاملات سمیت اہم قومی امور زیر بحث آئیں گے ۔ حکومت کی قانونی ٹیم اجلاس کوعدالتی امور سے متعلق بریفنگ بھی دے گی ۔
اس کے علاوہ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت معاملات سمیت اہم امور پر غور ہوگا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات کو کم کرنے سے متعلق ’سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023‘ کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد سپریم کورٹ نے حکم دے رکھا ہے کہ یہ بل مؤثر نہیں ہوگا، نہ ہی کسی بھی طرح سے اس پر عمل کیا جائے گا۔
April 17, 2023 at 12:00AM Posted By Sama News : https://ift.tt/036sJwt
Comments
Post a Comment