![](https://www.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/04/5-14.jpg)
SAMAA
دورۂ یورپ کے دوران پاکستان ہاکی ٹیم کو تیسرے میچ میں بیلجیئم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم ایک میچ جیت سکی ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بیلجیئم نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 5 گولز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی ٹیم میں 7 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا جبکہ بیلجیئم کی ٹیم پرانے اسکواڈ پر ہی مشتمل تھی۔
خیال رہے 27 اپریل کو ہونیوالے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی تھی جبکہ گرین شرٹس نے 26 اپریل کو دورے کا آغاز کامیابی سے کیا تھا، پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 3 کے مقابلے میں 5 گولز سے شکست دی تھی۔
April 29, 2022 at 10:50PM Posted By Sama News : https://ift.tt/baOUKRu
Comments
Post a Comment