شاہین آفریدی کی شاہد آفریدی کے  گھرافطار، تصویر وائرل


SAMAA

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ہونے والے سسر سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے ساتھ افطاری کی۔

شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ کے ساتھ اپنے گھر پر افطاری کی اور تصویر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کیپشن لکھا کہ افطار کے قریب آتے ہی ہمیں اس وقت کو دعا کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے کیونکہ یہ قبولیت کا وقت ہے،صاف دل اور خلوص دل کے ساتھ میں اپنے پیارے پاکستان اور اس کے تمام لوگوں کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کرتا ہوں، آمین!۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بیٹی کا رشتہ طے ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

April 13, 2022 at 11:25PM Posted By Sama News : https://ift.tt/yEcVAet

Comments