![](https://ifttt.com/images/no_image_card.png)
سندھ اور پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کا آزادی مارچ اور احتجاج روکنے کیلئے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
پنجاب حکومت نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت رینجرز اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء عطاء تارڑ نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کررہے ہیں، عمران خان چاہتے ہیں اقتدار میں نہیں رہا تو افراتفری پیدا کروں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافد کردی گئی ہے، اس دوران سندھ بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
May 24, 2022 at 11:42PM Posted By Sama News : https://ift.tt/MLrnCyO
Comments
Post a Comment