
Samaa - Latest News
پاکستان نے کراچی میں ہندومندر واقعے پر بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں ریاستی سرپرستی میں انتہاپسند مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ پاکستان میں صورتحال بھارت کے بالکل برعکس ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کراچی میں ہندومندر واقعے سے آگاہ ہے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
دفترخارجہ سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی میں مندر پر حملہ کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آردرج ہوچکی ہے، ملوث افرادکی شناخت اور گرفتاریوں کی کوشش جاری ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ذمہ دارقانون سے بچ نہیں سکتے،حکومت پوری طاقت سے نمٹنے گی۔
June 09, 2022 at 11:45PM Posted By Sama News : https://ift.tt/AuxhZno
Comments
Post a Comment