
Samaa - Latest News
اسلام آباد میں قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی قاتلانہ حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
یہ واقعہ قائداعظم یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری میں جشن آزادی کی پرچم کشائی کی تقریب کے بعد پیش آیا جہاں ایک شخص نے وائس چانسلر پر پستول تان کر تین فائر کر دئے۔
وائس چانسلر کے قریب بیٹھے پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق علی نے ملزم کا ہاتھ پکڑ لیا۔ خوش قسمتی سے وائس چانسلر سمیت وہاں پر موجود سب لوگ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کنٹریکٹ ملازم ہے جس نے مستقل نہ کرنے پر فائرنگ کی۔
ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا ہے کہ وہ سات آٹھ سال سے بہت کم تنخواہ پر ملازمت کر رہا ہے مگر اسے مستقل ملازمت نہیں دی جا رہی۔
August 14, 2022 at 11:11PM Posted By Sama News : https://ift.tt/ndbZ90f
Comments
Post a Comment