کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، اورنج لائن بس سروس کا آغاز آج سے ہوگا


Samaa - Latest News

کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، عبدالستار ایدھی بی آر ٹی اورنج لائن کا آغاز آج سے ہوگا۔

اورنج لائن بس سروس بورڈ آفس ناظم آباد سے اورنگی ٹاؤن تک چلائی جائے گی۔ ابتدائی طور پر 12 بسوں سےآغازکیا جائے گا جبکہ بسوں کی مجموعی تعداد 40 ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اورنج لائن بس کا کرایہ ابتدائی طور پر 20 سے 25 روپے رکھا جائے گا، سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے افتتاحی تقریب سادگی سے منعقد ہوگی۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کے مطابق کراچی والے آج سے جدید سفری سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روزانہ ہزاروں شہری جدید پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرسکیں گے، سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹوکے ویژن پرعمل پیراہے۔

September 10, 2022 at 12:17AM Posted By Sama News : https://ift.tt/C5kZEPc

Comments