چوروں کو مسلط کرکے ملک کو نقصان پہنچایا گیا،عمران خان


Samaa - Latest News

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ دشمن بھی وہ نقصان نہیں پہنچا سکتا تھا جو ان چوروں کو مسلط کرکے ملک کو نقصان پہنچایا گیا۔

کراچی میں شاہ فیصل کالونی پنجاب گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش کے ذریعے ہماری حکومت گرائی گئی،جن لوگوں نے انہیں مسلط کیا،اس ملک کی تاریخ ان کو نہیں بھولے گی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ کے لوگ بھی تیار ہوجائیں، سندھ کو آصف زرداری سے نجات دلائیں گے۔

عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان سے سوال کیا کہ کیا زرداری کے ساتھ بیٹھ کروہ خوش ہیں؟ کیا زرداری نے ایم کیوایم اور کراچی کے مسائل حل کردیے؟

اس سے قبل کراچی بار سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ وہ حقیقی آزادی کیلئے سیاست نہیں بلکہ جہاد کر رہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں اور طاقتوروں کو این آر او دیا جا رہا ہے۔ اگر اس بار بھی ملک لوٹنے والے این آر او ٹو لیکر واپس آگئے تو پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں رہے گا۔

October 15, 2022 at 12:21AM Posted By Sama News : https://ift.tt/rSjOi3Y

Comments