
Samaa - Latest News
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے اہم تعیناتی پر پارٹی قائد نوازشریف کے ساتھ مشاورت کیلئے لندن آئے ہیں۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف اور وہ اسی مقصد کے لیے لندن آئے ہیں مگر ساتھ ہی اُنھوں نے عمران خان کا مقصد اس معاملے کو متنازع بنانا قرار دیا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اہم تعیناتی کو متنازع بنانا عمران خان کا مقصد ہے۔ عمران خان سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کو بھی ثبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اہم تقرری پر اثرانداز ہونا چاہتے تھے مگر اب جبکہ ان کے پاس اقتدار نہیں ہے تو وہ اسے متنازع بنانا چاہتے ہیں۔
November 11, 2022 at 12:17AM Posted By Sama News : https://ift.tt/q3TXbYd
Comments
Post a Comment