
Samaa - Latest News
تحریک انصاف کا لانگ مارچ پاکستانیوں کی اکثریت نے مسترد کردیا۔
انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ (آئی پور) کے سروے کے مطابق 59 فیصد پاکستانیوں نے پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ مسترد جبکہ 32 فیصد نے اس کی حمایت کردی۔
سروے کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ 54 فیصد پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا ہے کہ سڑک پر احتجاج کے بجائے قومی اسمبلی جاکر مسائل حل کروائیں۔
سروے میں 38 فیصد پاکستانیوں نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا جبکہ 35 فیصد کا کہنا ہے کہ مارچ سے مقاصد حاصل ہوں گے۔
November 09, 2022 at 11:44PM Posted By Sama News : https://ift.tt/1Cx82Nr
Comments
Post a Comment