جس نے آئین شکنی کی ہے اس کا حساب ہوگا، حماد اظہر


Samaa - Latest News

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔ جس نے آئین شکنی کی ہے اس کا حساب ہوگا۔

لاہور مینار پاکستان پر میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ جلسے کے تمام انتظامات مکمل کرلیےگئے ہیں، کل تراویح کے بعد جلسہ شروع ہوگا۔ کل کا جلسہ تاریخی جلسہ ہو گا۔

حماد اظہر نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو غیرقانونی طور پرحراست میں لیاجارہا ہے، آج بھی ہمارا کارکن اظہر مشوانی لاپتہ ہے، آپ ہمارے 15 ہزار کارکن بھی گرفتارکرکے دیکھ لیں، کل ایک نئی تاریخ رقم کی جائیگی یہ پاکستان کےمستقل کا سوال ہے۔

آئین کی خلاف وزی کی جارہی ہے، صدر کا وزیراعظم کو خط

اس موقع پر سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ کل پاکستان کے چپے چپے سے لوگ اپنے لیڈر جو دیکھنے کیلئےآئیں گے، عمران خان نے پاکستانی کو پاکستان کی شناخت کی دیدی ہے۔ کل عمران خان کی تقریر ایک تاریخی تقریر ہوگی۔

March 24, 2023 at 11:45PM Posted By Sama News : https://ift.tt/coFO7st

Comments